Homeخبریںخاران دھماکے میں دشمن فوج کے چار اہلکار ہلاک اور متعدد...

خاران دھماکے میں دشمن فوج کے چار اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی کئیے ۔ بی ایل ایف

شال (ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گوھرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے قافلے کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہاہے کہ 31 مئی دوپہر ڈیڑھ بجے ہمارے سرمچاروں نے خاران شہر میں گْواش روڈ پر قابض فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں نشانہ بنایا جس سے گاڑی مکمّل طور پر تباہ ہوگئی۔ گاڑی میں سوار چار اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ سرزمین کی مکمل آزادی تک قابض فورسز پر سرمچاروں کے حملے جاری رہیں گے۔

Exit mobile version