Homeخبریںخاران میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی، خضدار میں ایک شخص قتل

خاران میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی، خضدار میں ایک شخص قتل

خاران، خضدار ( ہمگام نیوز ) خاران شہر کیڈٹ کالج کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے گاڑی میں سوار خاران کے معروف سیاسی و قبائلی رہنما حاجی غلام نبی سنجرانی کو شدید زخمی کردیا حاجی غلام نبی سنجرانی نے زخمی حالات میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کا پیچھا کیا تاہم مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جس کے بعد حاجی غلام نبی اپنی مدد آپ کے تحت زخمی حالات میں سول ہسپتال پہنچیں جہاں سول سول ہسپتال کے عملہ نے ابتدائی علاج کے بعد انہیں کوئٹہ منتقل کردیا واقعہ کے بعد خاران پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مزید رپورٹ کے مطابق جھالاوان کمپلیکس میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔ اطلاعات کے مطابق جھالاوان کمپلیکس میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے کا نام فقیر محمد عرف بابل جان جو مقامی تاجر حاجی علی گوہر غلامانی کا بیٹا بتایا جاتا ہے۔ لاش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ سیکورٹی ادارے مزید کارروائی کررہے ہیں۔

Exit mobile version