Homeخبریںخاران: چھاپے کے دوران ایف سی کا گھر کے اندر چوری، سولر...

خاران: چھاپے کے دوران ایف سی کا گھر کے اندر چوری، سولر پلیٹ، دال چینی سمیت راشن تک لے گئے

خاران(ہمگام نیوز) خاران میں 7 نومبر کی رات کو قابض ایف سی نے وڈھ ایریا میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر دو کمسن بچوں کو لاپتہ کردیا، اس دوران ایف سی نے گھر کے اندر لوٹ مار کرکے قیمتی ساز و سامان کے علاوہ گھر میں موجود راشن تک ساتھ لے گئے۔

لاپتہ ہونے والے بچوں کی شناخت چودہ اور تیرہ سالہ قدیر اور صلاح الدین کے ناموں سے ہوئی ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران ایف سی اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے گھر سے موبائل فونز، ایک عدد نیا موٹر سائیکل، سولر اور گھر میں موجود پورا راشن اپنے ساتھ لے گئے۔

بدنام زمانہ ایف سی کے ہاتھوں کمسن بچوں کی گمشدگی انتہائی تشویشناک اور غیر انسانی عمل ہے، خاران کے عوام سمیت تمام انسانی حقوق کے علمبرداروں کو اس پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔

Exit mobile version