Homeخبریںخاش: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق

خاش: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق

خاش ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز جمعرات کی شام کو خاش شہر میں ایک بلوچ شہری کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ اس بلوچ شہری کی شناخت “عادل براہوئی” ولد دادشاہ ہے جو کہ خاش کا رہائشی ہے ـ

بتایا جاتا ہے کہ مسلح افراد نے اس شہری کو اس کے گھر کے سامنے فائرنگ دی اور وہ سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

تاہم اس شہری کے قتل میں ممکنہ قاتلوں اور اس واردات کے پس پردہ محرکات کے بارے مزید اطلاع موصول نہیں ہوئی ـ

Exit mobile version