Homeخبریںسیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے، بلوچ شہریوں کی شناخت اور پیدائشی...

سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے، بلوچ شہریوں کی شناخت اور پیدائشی سرٹیفکیٹ کے مسائل حل کیے جائیں مولوی عبدالحمید

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز جمعہ زاہدان کی مکی مسجد میں نماز جمعہ کے بعد بلوچ عالم دین مولوی عبدالحمید اسماعیل زہی نے تمام سیاسی قیدیوں، مرد اور خواتین دونوں کی رہائی کا مطالبہ کیا اور پیدائشی سرٹیفکیٹ سے محروم بلوچوں کے مسائل کرنے پر حکومت پر زور دیا کہ وہ اس بنیادی حق سے محروم لوگوں کو ان کا حق دیا جائے ـ

 مولانا اسماعیل زہی نے ایرانی حکومت سے کہا کہ وہ عوام کی آواز سنیں اور عوام کے ساتھ چلیں اور کسی خاص طبقے اور مذہب کی تلاش میں نہ رہیں کیونکہ مذہب پرستی نے ملک کو تباہی کی طرف لے گیا ـ

 مولوی عبدالحمید نے بلوچ عوام کے شناختی مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان کے مسائل کو حل کرنے اور ان شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا: بغیر شناختی کارڈ کے یہ شہری بلا جواز حراست میں ہیں کیونکہ ان کے پاس شناختی دستاویزات نہیں ہیں اور وہ اپنی تمام سہولیات سے محروم ہیں۔ شہریت اور سماجی حقوق کہ کچھ بھائی اور بہنیں جو ایک ہی باپ کی اولاد ہیں کے پاس کچھ پیدائشی سرٹیفکیٹ ہیں اور کچھ کے پاس نہیں۔

 مولوی عبدالحمید نے مزید کہا: حکمرانوں کو خواتین سے بے عزتی اور تشدد نہیں کرنا چاہیے، انہیں دیکھنا چاہیے کہ خواتین احتجاج کیوں کر رہی ہیں، ان کے ساتھ یقیناً ظلم ہوا ہوگا۔

 انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ حکومت احتجاج کرنے والوں کو نشانہ نہ بنائے کیونکہ احتجاج کرنا عوام کا حق ہے اور یی لوگ اپنی مشکلات کی وجہ سے احتجاج کرتے ہیں

 مولوی عبدالحمید نے مزید معاشرہ میں رائج معاش اور غربت کے مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: جب غربت ہوتی ہے تو لوگ دین سے پھر جاتے ہیں، ایران کے اکثر لوگوں کا عقیدہ ہے کہ اس طرز حکمرانی سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ لوگوں کو بلاجواز قید کرنا جرم ہے ـ

Exit mobile version