Homeخبریںخضدار: دو سگے بھائی لاپتہ،یوفون ٹاور کی مشینری ناکارہ

خضدار: دو سگے بھائی لاپتہ،یوفون ٹاور کی مشینری ناکارہ

خضدار (ہمگام نیوز) کوڈاسک میں مختلف مقامات پر پاکستان آرمی کی بربریت گزشتہ تین روز سے جاری رہا ہے جہاں دو سگے بھائیوں کو لاپتہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقے کوڈاسک کے مختلف مقامات دولیڈی، کیلتر، تریپی اور جوری میں گزشتی تین دنوں سے پاکستان آرمی کی فوجی بربریت جاری ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی کی بڑی تعداد عام آبادیوں میں گھس کر خواتین بچوں کو زدکوب کرکے بشیر احمد ولد تاج محمد سمالانی کو انکے کمسن سگے بھائی سمیت اغواء کرکے لے گئے ہیں۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ پاکستان آرمی نے مقامی لوگوں کے مال مویشی جن میں اونٹ اور گدھے شامل ہیں چھین کر مشکے کے پہاڑی سلسلے میں داخل اور زمینی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دریں اثناء خضدار ہی کے علاقے نال سے منسلک مقام گریشہ کے مینا میں مسلح افراد نے پاکستانی موبائل کمپنی یوفون کے ایک ٹاور کی مشینری کو ناکارہ بنا دیا ہے۔

Exit mobile version