Home خبریں دزاپ، مختلف حادثات و واقعات میں چار افراد زخمی

دزاپ، مختلف حادثات و واقعات میں چار افراد زخمی

0

دزاپ(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مختلف حادثات و واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق سراوان میں ایک دکان پر پیٹرول بھرنے کے دوران دکان میں آگ لگنے سے ایک 13 سالہ بچی جھلس کر زخمی ہوگیا۔

تاہم اس 13 سالہ بچے کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ۔

دوسری جانب سراوان تا خاش محور پر

 ایک گاڑی پر چوروں نے فائرنگ کر دی جس سے

گاڑی کے ڈرائیور کو زخمی ہوگیا اس کے علاوہ چوروں نے اسے روک کر گاڑی بھی چوری کرکے فرار ہوگئے۔

 رپورٹ کے مطابق گزشتہ شام 5 بجے کے قریب مسلح چوروں نے ایک ایسٹرن گاڑی کو نشانہ بنایا جو تیل سے بھری ہوئی تھی یکے بعد دیگرے گولیوں کی زد میں آکر گاڑی رک گئی اور گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ جبکہ چور گاڑی کو تیل سمیت لے کر بھاگ گئے۔ تاہم زخمی شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔

اس کے علاوہ سروان میں گزشتہ روز مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کر دیا

 زخمی شہری کی شناخت 18 سالہ سلمان ایرانددگانی بتائی گئی ہے جو سراوان شہر میں واقع ہوشک سے ہے۔

 رپورٹ کی تیاری کے وقت تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے ۔

چابہار شہر میں موٹر سائیکل چوری کرنے پر مسلح ڈاکوؤں نے بلوچ شہری کو زخمی کر دیا۔

علاوہ ازیں چابہار شہر کے علاقے عثمان آباد میں مسلح چوروں نے موٹرسائیکل کی چوری کے خلاف مزاحمت کرنے والے بلوچ شہری کو فائرنگ کرکے کر زخمی کردیا اور اس کی موٹرسائیکل اپنے ساتھ لے گئے۔

 رپورٹ لکھے جانے تک اس زخمی شہری کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ شام جب یہ شہری اپنی موٹر سائیکل پر جا رہا تھا تو ڈاکوؤں نے اس کا راستہ روکا اور مزاحمت کرنے پر اس کی ٹانگ میں گولی مار کر موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہو گئے۔

Exit mobile version