دزاپ(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز دو قبیلوں “حسن زہی” اور “درکزہی” کے درمیان مولوی عبدالحمید کی کوششوں اور ثالثی سے اور دونوں قبیلوں کے بزرگوں اور معتمرین کے تعاون سے دزاپ(زاہدان) کے مکی مسجد میں ایک بلوچی دیوان میں صلح اور تصفیہ ہو گیا ۔
اس بلوچی دیوان کے اجلاس میں دونوں قبیلوں کے لوگوں نے ایک دوسرے سے گلے مل کر اپنے اختلافات کو پس پشت ڈال کر مزید تنازعات کو ہوا نہ دینے کا عزم کیا۔