Homeخبریںقاین جیل میں تین بلوچ قیدیوں کو ان کے اہل خانہ سے...

قاین جیل میں تین بلوچ قیدیوں کو ان کے اہل خانہ سے آخری ملاقات کیئے بغیر پھانسی دے دی گئی۔

قاین (ہمگام نیوز) جنوبی خراسان کے شہر قاین میں گزشتہ روز صبح کے وقت جیل میں تین بلوچ قیدیوں کو منشیات کے الزام کے تحت ان کی اہلخانہ کو بتائے اور آخری ملاقات کیئے بغیر پھانسی دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق قابض ایران کی صوبہ جنوبی خراسان کے شہر قاین کی ایک جیل میں تین بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی ہے ، جنکی شناخت 27 سالہ محسن کرمی رخشانی ولد آغا گل، ایک اور قیدی جن کا خاندانی نام براہوہی ہے جبکہ ان کا پورا نام معلوم نہیں ہے کو پھانسی دے دی گئی۔

 

جبکہ تیسرے قیدی کی شناخت مکمل معلوم نہیں ہے لیکن کہا جاتا ہے وہ زاہدان کا رہائشی ہے ۔ تینوں قیدیوں پر منشیات کا الزام عائد کرکے پھانسی دی گئی۔

 

کہا جاتا ہے کہ محسن کو 2018 میں قاین سے منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے عدالت نے سزائے موت سنائی تھی اور اسے ہفتے کے روز جنرل جیل سے دو دیگر بلوچ قیدیوں کے ساتھ قرنطینہ میں منتقل کیا گیا تھا۔ جبکہ ان کے اہل خانہ کے علم میں لائے بغیر پھانسی دے دی گئی۔ تاہم رپورٹ موصول ہونے تک ان کے کیس کی تفصیلات اور دیگر دو قیدیوں کی تفصیلات کے بارے میں مزید معلومات نہیں ہیں۔

 

Exit mobile version