Homeخبریںدشتیاری: ہوٹگ میں ڈوب کر بچہ جانبحق ہوگیا

دشتیاری: ہوٹگ میں ڈوب کر بچہ جانبحق ہوگیا

دشتیاری( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 16 نومبر کو دشتیاری شہر میں ایک کمسن بچہ ایک ہوٹگ میں گر کر ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق دشتیاری میں ہوٹگ کے گہرے پانی میں ایک بچہ ڈوب کر جانبحق ہوگیا اس بچے کی شناخت 8 سالہ “نعمان جام ولد امان اور جماعت زہی گاؤں دشتیاری سے ہو گئی ہے۔

 

بتایا جاتا ہے کہ نعمان سائیکل پر سوار ہو رہا تھا کہ سائیکل میں ٹانگ پھنس جانے کی وجہ سے وہ کنٹرول کھو بیٹھا اور ہوٹگ میں جا گرا۔

 

ہوٹاگ ایک پانی کا گڑھا ہے جو یا تو قدرتی ہے یا انسان کا بنایا ہوا ہے اور لوگ بارش کا پانی استعمال کرتے ہیں جو اس کے اندر جمع ہوتا ہے۔

 

واضح رہے کہ دشتیاری جیسے علاقے واٹر سپلائی نیٹ ورک اور پائپوں سے محروم ہیں اور لوگ ان ہوٹگ میں جمع ہونے والے پانی کو اپنے استعمال لاتے ہیں۔

 

 

Exit mobile version