Home خبریں راسک، نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں نوجوان اغوا کے بعد قتل

راسک، نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں نوجوان اغوا کے بعد قتل

0
{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

راسک(ہمگام نیوز ) بروز منگل کی شام راسک میں ایک بلوچ سوختبر نوجوان کو راسک کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرنے کے بعد براہ راست فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر راسک میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے 17 سالہ محمد بہی فرزند رشید کو اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا ۔

 رپورٹ کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے راسک شہر میں محمد کو سڑک کے کنارے سے اس وقت اغوا کیا جب وہ پٹرول بیچ رہا تھا اور اسے پیشمگ کور کے علاقے میں تین گولیاں مار کر وہیں پھینک دیا ۔

 بتایا جاتا ہے کہ اس نوجوان کے شدید زخمی ہونے کی وجہ سے اسے لوگوں نے راسک اسپتال لے جایا، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گیا۔

 اطلاع وقت تک حملہ آور کی شناخت اور مقصد کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔

Exit mobile version