Home خبریں کہنوج جیل میں دو بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی...

کہنوج جیل میں دو بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی ۔

0
{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

کہنوج(ہمگام نیوز ) بروز بدھ، 8 مئی کو طلوع آفتاب کے وقت کہنوج جیل میں دو بلوچ قیدیوں کو ان کے اہل خانہ کو بتائے بغیر پھانسی دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر کہنوج جیل میں صبح کے وقت دو بلوچ قیدیوں کی سزائے موت پر عملدرآمد کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ بتائے اور آخری ملاقات کیئے بغیر پھانسی دی گئی۔

 ان قیدیوں کی شناخت 36 سالہ عبداللہ ازبکزہی رخشانی ولد عبدالرحمن ساکن زاہدان اور 37 سالہ خلیل اللہ براہوہی احمدزہی عرف خدابخش ہوتی ساکن خاش کے نام سے ہوئی ہے۔

  رپورٹ کے مطابق عبداللہ کو 2022 میں کہنوج میں اور 2018 میں خدابخش شہر سے فاریاب شہر کے قریب منشیات سے متعلق الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا اور کہنوج میں عدالت نے انہیں موت کی سزا سنائی تھی۔

 گزشتہ روز ان قیدیوں کو کہنوج جیل کے جنرل وارڈ سے کمرہ نمبر 6 اور 1 سے قرنطینہ میں منتقل کیا گیا تھا اور دونوں قیدیوں کی سزائے موت پر آج صبح ان کے اہل خانہ کو بتائے بغیر عمل درآمد کر دیا گیا۔

Exit mobile version