شنبه, می 11, 2024
Homeانٹرنشنلروس نے امریکہ برطانیہ کے خلاف طبل جنگ بجادی۔

روس نے امریکہ برطانیہ کے خلاف طبل جنگ بجادی۔

ماسکو: (ہمگام نیوز) روسی حکام کا کہنا ہے کہ ماسکو حملے کے پیچھے ممکنہ طورپر امریکا، برطانیہ اور یوکرین ہیں۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ ماسکو میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے میں گرفتار تمام افراد تاجکستان کے شہری ہیں اور وہ دارالحکومت دوشنبے کے نواحی علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

روسی حکام کے مطابق گرفتار مشتبہ افراد میں سے فریدونی شمس الدین کا تاجکستان میں گھر سیل کر دیا گیا ہے، بیکری ملازم فریدونی 6 ماہ پہلے روس آیا تھا اور باقاعدگی سے رقم گھر بھیجتا تھا۔روسی خفیہ ایجنسی کا کہنا ہے کہ حملے کے پیچھے ممکنہ طورپر امریکا، برطانیہ اور یوکرین ہیں، حملہ آور حملے کے بعد یوکرین فرار ہونا چاہتے تھے۔


واضح رہے کہ چند روز قبل روس کے دارالحکومت ماسکو کے کراکس ہال میں 4 دہشتگردوں نے حملہ کر دیاتھا، حملے کے نتیجے میں 139 افراد ہلاک جبکہ 182 افراد زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز