Homeخبریںزاہدان: ایک بار پھر قابض ایران کی ریاستی مظالم کے خلاف بلوچ...

زاہدان: ایک بار پھر قابض ایران کی ریاستی مظالم کے خلاف بلوچ عوام ہزاروں کی تعداد میں مظاہرہ

زاہدان( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج بروز جمعہ زاہدان میں ایک بار پھر بلوچ عوام نے ہر ہفتے کی قابض ایرانی ریاستی دہشتگردی اور مظالم کے ہزاروں کی تعداد میں سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

تفصیلات کے گزشتہ سال 30 ستمبر 2022 سے جاری بلوچ عوام کا جمعہ در جمعہ جاری احتجاجی مظاہرہ آج تواتر کے ساتھ جاری رہا ۔ آج بروز جمعہ مکی مسجد زاہدان کے احاطے سے شروع ہونے والے بلوچ عوام کا یہ ہزاروں کی تعداد میں احتجاجی مظاہرہ زاہدان کے مختلف شاہراہوں سے گزر کر ایک اجتماع کی شکل اختیار کر گیا ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے مرگ بر خامنہ ای کے نعروں کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے تمام بلوچ سیاسی کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کیا اور مظاہرین نے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ ایران بے بنیاد الزامات لگا کر بلوچ عوام کا پھانسیاں دے رہا ہے جو سراسر عالمی قوانین کے خلاف جس کی تمام عالمی اداروں کو مذمت کرنا چاہیے اور اس ظلم کے آواز اٹھا کر ایران کو اس کا جواب دینا بنانا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال قابض ایرانی پولیس افسر کے ہاتھوں بلوچ دختر ماھو بلوچ کی عصمت دری کے خلاف اٹھنے والا یہ تحریک تاحال جاری ہے اس تحریک نے اس وقت زور پکڑا جب 30 ستمبر 2022 کو بلوچ عوام جمعہ کے روز قابض ایران اس پولیس افسر کے مظالم کے خلاف زاہدان اور خاش کے سڑکوں پر پر امن احتجاج کر رہے تھے تو اسی اثنا میں قابض ایرانی آرمی اور دیگر دہشت گرد فورسز نے نہتے بلوچ مظاہرین پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے 106 بلوچ مظاہرین شہید ہوگئے اور 300 سے زیادہ زخمی ہوئے۔

Exit mobile version