Homeخبریںزاہدان میں قابض ایرانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں متعدد بلوچ نوجوان گرفتار

زاہدان میں قابض ایرانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں متعدد بلوچ نوجوان گرفتار

زاہدان ( ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق زاہدان میں قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے سادہ لباس اہلکاروں نے متعدد بلوچ نوجوانوں کو گرفتار کیا ۔

 تفصیلات کے مطابق آج 19 مئی کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان کے علاقے کشاورز بلیوارڈ پر سادہ لباس میں ملبوس قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے متعدد بلوچ نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے ۔

 یہ گرفتاری زاہدان کے مظاہروں کے تسلسل کے بعد ہوئی ہے۔

 ایک باخبر ذرائع نے جو اس جگہ پر تھا جہاں ان نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا تھا، نے رپورٹر کو بتایا کہ قابض ایرانیانٹیلیجنسایجنسی کے” Anti-riot کے ایجنٹ وہاں موجود تھے اور وہاں سادہ لباس والے ایجنٹوں کی تقریباً سات گاڑیاں تھیں جنہوں نے ان نوجوانوں کو اس وقت اغوا کیا اور لے گئے جب وہ وہاں سے گزر رہے تھے۔”

 ان گرفتار نوجوانوں کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ اور ایسا لگتا ہے کہ یہ کارروائی مظاہروں کے بعد اور ہفتہ وار احتجاج کی وجہ سے کی گئی ہے۔

Exit mobile version