Homeخبریںزاہدان: گزشتہ روز قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں 11 بلوچ شہری گرفتار

زاہدان: گزشتہ روز قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں 11 بلوچ شہری گرفتار

زاہدان ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق 4 مئی بروز جمعرات قابض ایرانی سیکورٹی فورسز اور فوجی دستوں نے زاہدان کے علاقوں کریم آباد، سعدی، پہلوانی، کوثر اور شیرآباد پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں بلوچ شہریوں کو گرفتار کیا۔

  تفصیلات کے مطابق شام 6 بجے کے قریب قابض ایرانی سیکورٹی فورسز اور آرمی نے زاہدان کے علاقے کریم آباد میں چھاپہ مار کر 11 بلوچ نوجوانوں کو شدید تشدد کرنے کے بعد گرفتار کرلیا۔

 بتایا جاتا ہے کہ سیکورٹی اور فوجی دستے 6 بجے پرائیویٹ لائسنس پلیٹ والی سات گاڑیوں اور رنگین شیشوں والی ایک منی بس کے ساتھ کریم آباد کے علاقے میں داخل ہوئے اور نوجوانوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔

 کچھ رپورٹس بتاتی ہیں کہ سیکورٹی فورسز نے کسی کو دیکھتے ہی انہیں زمین پر لٹا دیا، آنکھوں پر پٹی باندھی اور ہتھکڑیاں لگائیں اور انہیں تشدد کرکے منی بس میں منتقل کیا۔

 خبر لکھے جانے تک ان زیر حراست افراد کی شناخت اور مقام کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 کریم آباد کے علاقے کی کچھ ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ لوگ پتھروں کا استعمال کرکے قابض ایرانی کی جابر فورسز کے خلاف اپنا دفاع کر رہے ہیں۔

Exit mobile version