Homeخبریںمشہد کی وکیل آباد جیل میں ایک اور بلوچ قیدی کو پھانسی،...

مشہد کی وکیل آباد جیل میں ایک اور بلوچ قیدی کو پھانسی، پھانسی پانے والوں کی تعداد 22 ہوگئی

مشہد ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق 2 مئی کو فجر کے وقت مشہد کی وکیل آباد جیل کے حکام نے ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا۔

 تفصیلات کے مطابق کے مطابق گزشتہ روز دو مئی کو مشہد کی وکیل آباد جیل میں ایک اور بلوچ قیدی کو پھانسی دی گئی تھی جس کی رپورٹ آج تفصیل کے ساتھ موصول ہوئی ہے۔

پھانسی پانے والے اس بلوچ قیدی کی شناخت 31 سالہ “محمد ملک دادزہی ریگی ولد شریف ہے ” جو کہ شادی شدہ، تین چھوٹے بچوں کے والد، اور ہیرمند کے گاؤں دوست محمد قرقری کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

 بتایا جاتا ہے کہ محمد کو قابض ایرانی فوجی اہلکاروں نے 2018 میں سہل آباد بیرجند چوکی سے گرفتار کیا تھا اور پھر عدالت میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

 رپورٹ میں ایک ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ “محمد سے کوئی منشیات دریافت نہیں ہوا تھا اور اس نے عدالت میں اپنے خلاف الزامات سے انکار کیا، لیکن جج نے اس کے دفاع کی پرواہ کیے بغیر اسے موت کی سزا سنائی۔”

 واضح رہے کہ محمد کا ایک چھوٹا بچہ کسی بیماری میں بیماری میں مبتلا ہیں جسکی مکمل علاج کے لیئے وہ مزدوری کرتا تھا ۔

 یہ بھی واضح رہے کہ اس قیدی کی پھانسی سمیت قابض ایران کی مختلف جیلوں میں دو خواتین سمیت کم از کم 22 بلوچ شہریوں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

Exit mobile version