Homeخبریںکیچ: دشت میں موبائل فون ٹاور پر حملے کرکے مشینریز کو نذر...

کیچ: دشت میں موبائل فون ٹاور پر حملے کرکے مشینریز کو نذر آتش کیا۔ بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گُہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 29 اگست دن کے 3:00 بجے دشت میں جنگل بازار اور پیروتگ کے درمیان میں واقع چینی کمپنی زونگ موبائل فون ٹاور پر حملہ کرکے تمام مشینریز بمعہ سولر پلیٹس نزرآتش کرکے تباہ کردیے۔

ترجمان کے مطابق قابض پاکستان اور چین بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آزادی پسند جہدکاروں اور ہمدردوں کو ٹریس کرنے اور معلومات حاصل کرنے کے ساتھ اپنے جاسوس اور وہاں پر تعینات فوجیوں کی سہولت کیلئے موبائل فون کی ٹاوروں کا جال بچھا رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ اسی طرح سی پیک روٹ کی تحفظ کیلئے وہاں موبائل فون کے ٹاور لگائے جا رہے ہیں اور ان منصوبوں کو بلوچ اور بلوچستان کی ترقی کا نام دیکر ہمارے وسائل کی لوٹ مار اور غلامی کو طول دینے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض دشمن فورسز و انکے سامراجی منصوبوں پر حملے جاری رہیں گے۔

Exit mobile version