Homeخبریںسراوان سے ملنے والی دونوں لاشوں کی شناخت کی تصدیق ھانی گل...

سراوان سے ملنے والی دونوں لاشوں کی شناخت کی تصدیق ھانی گل اور سمیر کے نام سے ہوئی

سراوان ( ہمگام نیوز ) ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان کے علاقے گشت سے دو دن قبل ملنے والے دونوں مسخ شدہ لاشوں کی شناخت انکے اہلخانہ نے ھانی گل اور اسکے خاوند سمیر بلوچ کے ناموں سے کردی ہے ۔ دونوں کی لاشیں خاش کے سرد خانہ میں پڑی ہوئی ہیں ۔

یاد رہے کہ رواں ماہ گذشتہ چند ہفتے دونوں میاں بیوی کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ پہرہ( ایرانشہر ) محمد آباد سے نامعلوم سول کپڑوں میں ملبوس دو گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے اغوا کیا تھا اس دوران انھ

ہوں نے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے انہیں لے گئے تھے جس کے بعد وہ لاپتہ تھے۔

 ہانی گل بلوچ اور اسکے خاوند سمیر بلوچ کی لاشیں ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان میں شناخت کے طور پر تصدیق کی گرلی گئی ہیں۔

ہانی گل بلوچ اور اسکے شوہر کو چند روز قبل بلوچستان کے شہر پہرہ (ایران شہر) سے اغواء کیا گیا تھا جنہیں بدترین تشدد اور تیزاب ڈال کر قتل کردیا گیا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ہانی گل 3 یا 4 ماہ سے حاملہ تھی۔

Exit mobile version