Homeخبریںسردیوں میں گیس لوڈ شیڈنگ کا فیصلہ، 16 گھنٹوں تک بندش کا...

سردیوں میں گیس لوڈ شیڈنگ کا فیصلہ، 16 گھنٹوں تک بندش کا امکان

کراچی ( ہمگام نیوز) ویب ڈیسک نیوز کی رپورٹ کے مطابق سوئی سدرن گئیں کمپنی نے موسم سرما میں گیسں لوڈشیڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایس ایس جی سی کے مطابق گیسں لوڈشیڈنگ 15 اکتوبر سے 15 مارچ تک کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔
حکام نے کہا کہ یومیہ گیسں ناغے کا دورانیہ 14 سے 16 گھنٹے تک ہوسکتا ہے ، ناشتہ ، دوپہر اور رات کے کھانے کے لیے 2 سے 3 گھنٹے تک گیسں فراہم کی جائے گی تاہم سردیوں میں کھانا پکانے کے اوقات میں لو پریشر کی شکایت دور ہوگی جب کہ کھانا پکانے کے سوا ضرورت پر ایل پی جی استعمال کی جائے ۔ حکام کے مطابق گیسں ڈٹائر 8 فیصد سالانہ کے حساب سے کم ہورہے ہیں ۔

Exit mobile version