Homeخبریںسمندری طوفان کا رخ تبدیل ہو کر پاکستان کی جانب ہوگیا، ساحلی...

سمندری طوفان کا رخ تبدیل ہو کر پاکستان کی جانب ہوگیا، ساحلی پٹی کو خطرہ،طغیانی کے باعث لہریں 25 سے 28فٹ تک بلند ہونے کا امکان

کراچی (ہمگام نیوز) سمندری طوفان بیپر جوائے کا رخ تبدیل ہو کر پاکستان کی جانب ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ طوفان شمال مغرب کے بجائے اب شمال مشرق کی جانب بڑھ رہاہے،اگر طوفان کا رخ اسی جانب رہا تو بلوچستان کی ساحلی پٹی کیلئے خطرہ ہے،بیپرجوائے شدید سمندری طوفان ہے، کمزورپڑنے کا امکان نظرنہیں آرہا۔

طوفان نے 12گھنٹوں میں شمال مشرق کی جانب سفرطے کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ طوفان 1100کلومیٹر دورکراچی کے شمال مشرق میں موجود ہے،طوفان کے مرکزمیں 130سے160کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے تیز ہوائوں کے جھونکے چل رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طغیانی کے باعث لہریں 25 سے 28فٹ تک بلند ہونے کا امکان ہے، عموما سطح سمندر میں لہریں 4سے 5فٹ بلند ہوتی ہیں۔

Exit mobile version