Homeخبریںسوئی میں فوجی بربریت جاری،لوٹ ماری،دو بلوچ فرزند لاپتا

سوئی میں فوجی بربریت جاری،لوٹ ماری،دو بلوچ فرزند لاپتا

ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز) سوئی کے مختلاف مقامات پر پاکستانی فورسز کی مقامی آبادیوں کیخلاف پچھلے رو یعنی 12 جولائی کی صبح سے رات گئے تک ٹارگٹڈ جارحیت جاری رہیں۔

تازہ تارین اطلاعات کے مطابق سوئی کے ہوتکانی محلہ میں پاکستان آرمی نے رات کی تاریکی میں وڑیرہ روشن بگٹی کے گھر پر حملہ کردیا ہے۔

پاکستانی فورسز کے اہلکار گھروں میں گھس کر خواتین و بچوں کو تشدد کرتے ہوئے تلاش کے نام پر خواتین کی زیورات، دو موٹر سائکلیں، ایک شارٹ گن اور دو موبائل فون لوٹ کر اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

پاکستان آرمی نے گھر پر حملے کے دوران وڑیرہ روشن بگٹی اور اسکے نوجوان بیٹے احمد علی بگٹی کو اغواء کرکے جبری طور پر لاپتا کردیا ہے۔

یاد رہے کہ فورسز نے پچھلے روز ہی سوئی کے علاقے رئیس توک کے مقام پر آپریشن کرتے ہوئے کئی مال مویشیوں کو گولی مارکر ہلاک کیا تھا جسکے بعد مسلح حملہ آوروں نے جوابی فائرنگ کرکے کئی اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کیا تھا۔

حملے کے بعد فورسز نے اپنے گولوں اور فائرنگ کا رُخ آبادی کی جانب کی تھی جس سے خواتین و بچوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات تھیں۔

Exit mobile version