Homeانٹرنشنلسوڈان سے شہریوں کو نکالنے میں سعودی عرب کی کوششیں قابل تعریف:...

سوڈان سے شہریوں کو نکالنے میں سعودی عرب کی کوششیں قابل تعریف: خلیج تعاون کونسل

ابوظبی ( ہمگام نیوز) خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے سعودی عرب کے اپنے شہریوں اور خلیج کے متعدد ملکوں کے شہریوں کو سوڈان سے نکالنے کے عمل میں بڑے سفارتی اور لاجسٹک کردا ادا کرنے پر اس کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے اپنے آپریشن میں اپنی شہریوں، اپنے برادر اور دوست ملکوں کے متعدد شہریوں کے سوڈان سے انخلا کو یقینی بنایا ہے۔

البدیوی نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں کام کرنے والی سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی قیادت کی ہدایت کی روشنی میں مختلف ملکوں کے شہریوں کو سوڈان سے نکالا گیا اور جدہ شہر تک ان کو محفوظ طریقے سے پہنچایا گیا۔ اس کے بعد ان کی اپنے ملکوں میں روانگی کے لیے تمام ضروریات فراہم کی گئیں۔

انہوں نے سعودی عرب اور خلیج تعاون کونسل کے ممالک کی جانب سے سوڈانی بحران کو حل کرنے اور فریم ورک سیاسی معاہدے کے تناظر میں ایک جامع اور پرامن حل تک پہنچنے کے لیے تمام متحارب فریقوں کے ساتھ بات چیت کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں کو بھی سراہا۔

جاسم البدیوی نے کہا سوڈان میں لڑائی شریک فوج اور آر ایس ایف کو چاہیے کہ اپنی کارروائیاں بند کریں، زیادہ سے زیادہ تحمل سے کام لیں، کشیدگی سے بچیں، سوڈانی عوام کے مفادات کو ترجیح دیں اور ان کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنائیں۔

Exit mobile version