Homeخبریںبلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سمندری طغیانی کا خدشہ

بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سمندری طغیانی کا خدشہ

گوادر (ہمگام نیوز) آج 25 اور کل 26 اپریل کے دوران مکران ساحل پسنی اور گوادر کے ساحلی علاقوں میں تیز سمندری ہوائیں چلنے اور سمندر میں طغیانی کا امکان ہے ۔

لہذا تمام ماہیگیر 25 سے 26 اپریل 2023 تک گہرے سمندر جانے سے گریز کریں۔

بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں رہنے والے عوام اپنی کشتیاں بمعہ انجن، جال اور دیگر ماہی آلات کو محفوظ کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی قسم کے نقصانات اور پریشانی سے دوچار نہ ہوسکیں۔

 واضح رہے 2 اکتوبر 2021 میں بھی سمندری طوفان شاہین کی وجہ سے ،بارش، تیز ہواؤں، سمندر میں طغیانی اور تیز لہروں کے باعث گوادر اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں لنگر انداز کشتیوں کو نقصان پہنچا تھا ۔

Exit mobile version