Homeخبریںسیاہو کور میں تین کم عمر لڑکیاں ڈوبنے سے جانبحق ہوگئیں

سیاہو کور میں تین کم عمر لڑکیاں ڈوبنے سے جانبحق ہوگئیں

بندرعباس( ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز 27 جولائی کو بندر عباس میں تین نوعمر بلوچ لڑکیاں سیاہو کور میں ڈوب کر جانبحق ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سیاہو کور سے 12 اور 14 سالہ دو لڑکیوں کی لاشیں نکالی گئی تھیں اور آج تیسرے 16 لڑکی کی لاش برآمد کر لی گئی۔

 ان تینوں لڑکیوں کی شناخت 12سالہ نادیہ یوسفزہی اور 14سالہ نائلہ یوسفزہی ولد احمد دونوں بہنیں ہیں جو کہ تبسین گاؤں بندر عباس سے ہیں جبکہ 16 سالہ نائلہ قلندرزہی ولد ابراہیم جو کہ سیب و سوران کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

 واضح رہے کہ یہ تینوں لڑکیاں سیاہو کور کے بند کے ایک غیر محفوظ جگہ میں تھے، جو اوپر کی طرف سے آنے والے سیلاب سے دریا کے تیز بہاؤ سے بہہ گئے۔

Exit mobile version