Homeخبریںسیندک پروجیکٹ؛ واہ نوبل کمپنی میں دھماکہ، 3 فوجی اہلکاروں سمیت چار...

سیندک پروجیکٹ؛ واہ نوبل کمپنی میں دھماکہ، 3 فوجی اہلکاروں سمیت چار زخمی

چاغی (ہمگام نیوز) واہ نوبل کمپنی کے بارود اسٹور میں دھماکہ سے پاکستان آرمی کے تین اہلکار اور 1 چوکیدار معمولی زخمی ہوگیا ہے۔

سیندک پروجیکٹ منجمنٹ نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیندک پروجیکٹ اور ٹاؤن شپ ایرے سے 5 کلو میٹر دور پہاڑی علاقہ میں واہ نوبل کمپنی کے ایک بارود اسٹور میں اچانک دھماکہ ہوا ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں تین فوجی اہلکار اور ایک نجی سیکیورٹی اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں جنھیں ابتدائی طبی امداد سیندک پروجیکٹ کے اسپتال میں دی جارہی ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق اسٹور میں دھماکہ بجلی کی شارٹ سرکٹ، سورج کی گرمی یا کسی وجہ سے ہو سکتا ہے اس کی تحقیقات سیندک پروجیکٹ اور پولیس کر رہے ہیں۔ عوام پریشان نہ ہوں اور غلط معلومات پر یقین نہ کریں۔

Exit mobile version