Homeخبریںکراچی: رینجرز چوکی پر بم حملہ

کراچی: رینجرز چوکی پر بم حملہ

کراچی (ہمگام نیوز) غریب شاہ میں رینجرز چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ زرائع کے مطابق گزشتہ رات دس بجے نامعلوم مسلح افراد نے رینجرز چوکی پر دستی بم پھینکا جو چوکی کے اندر گرا، حملے میں رینجرز کو جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

 

کراچی میں رینجرز اور دیگر ریاستی اداروں پر اکثر و بیشتر حملوں کی زمےداریاں سندھی مسلح تنظیمیں قبول کرتی آئی ہیں تاہم مزکورہ حملے کی زمےداری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Exit mobile version