Homeخبریںشال : ایڈووکیٹ صلاح الدین مینگل کو قابض فورسز نے جبری طور...

شال : ایڈووکیٹ صلاح الدین مینگل کو قابض فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کردیا

شال:(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے واشک کے علاقے ناگ سے تعلق رکھنے والے ایڈووکیٹ صلاح الدین ولد محمد ایوب مینگل کو قابض پاکستانی فورسز نے آج رات 12 ستمبر 2024 کو شال (کوئٹہ) کے بروری روڈ گولی مار چوک سے جبری لاپتہ کر دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق، ایف سی اور آئی ایس آئی کے اہلکار تین ویگو گاڑیوں میں سوار تھے، جنہوں نے صلاح الدین کو جبری طور پر اغوا کیا۔

مقبوضہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے، اور متاثرہ خاندان انصاف کے منتظر ہی

ں۔

Exit mobile version