Homeخبریںشال فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ عبدالرشید مری کے کوائف لواحقین نے جمع...

شال فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ عبدالرشید مری کے کوائف لواحقین نے جمع کرائی ہے ۔وی بی ایم پی

شال(ہمگام نیوز ) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی ایم پی کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ لاپتہ عبدالرشید مری کی جبری گمشدگی کی تفصیلات انکے اہلخانہ نے وی بی ایم پی کو فراہم کردیا ہے ۔

 انہوں نے تنظیم کو تفصیلات دی ہے کہ عبدالرشید مری ولد ملک داد کو فورسز نے 10 جون کو انکے گھر چالو باوڑی سیٹلائٹ ٹاون شال سے غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا اور خاندان کو عبدالرشید کے حوالے معلومات فراہم نہیں کیا جارہا ہے، جسکی وجہ سے وہ شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے کہاہے کہ تنظیمی سطح پر عبدالرشید کے اہلخانہ کو پقین دھانی کرائی گئی ہے کہ عبدالرشید کے کیس کو لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی کمیشن اور حکومت کو فراہم کیا جائے گا اور انکی باحفاظت بازیابی کے لیے ہرپلیٹ فارم پر آواز اٹھائی جائے گی۔

Exit mobile version