ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںشہیدکمانڈرچاکر ،سرمچار عبدالسلام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،بی ایل ایف

شہیدکمانڈرچاکر ،سرمچار عبدالسلام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے کمانڈر چاکر جوش عرف جاڑوک اورسرمچار عبدالسلام کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کے روز دشت کے علاقے کلیرو اور کروس تنک کے درمیان جنگل میں سرمچار معمول کی گشت پر تھے کہ قابض فوج کے ساتھ انکا سامنا ہوا،دو بدو لڑائی میں سرزمین کی دفاع کرتے ہوئے کمانڈر چاکر جوش عرف جاڑوک ولدڈاکٹر رؤف اور سرمچار عبدالسلام عرف علی جان ولد غفار نے دشمن فوج کے سامنے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کی اور دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچایا۔ گہرام بلوچ نے کہاکہ کمانڈر چاکر جوش ایک تعلیم یافتہ نوجوان تھے ، جنگی محاذ میں انکی خدمات تاریخ کا انمول حصہ ہونے کے ساتھ نوجوان سرمچاروں کے لیے تعلیم کی حیثیت رکھتی ہیں،وہ ایک قوم دوست شاعر بھی تھے جو اپنی شاعری سے نوجوانوں و قوم میں آگاہی اور وطن سے محبت و قومی شناخت کی آگاہی و لگن کا درس دیتے رہے ہیں۔2009 سے بی ایل ایف سے منسلک ہوئے اور شہری ذمہ داری سنبھالتے ہوئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ جہاں شہید کمانڈر نے دشمن کو اپنی بہترین حکمت عملیوں سے بھاری نقصان پہنچایا،2014 سے انہوں نے حالات کی تبدیلی و پارٹی فیصلے کے بعد پہاڑوں کو اپنا مسکن بنایا اور دشمن کو پے در پے درجنوں محاذوں پر کاری ضرب لگا کر نیست ونابود کیا،بی ایل ایف عظیم قومی جہد کارشہید کمانڈر چاکر جوش کو سرخ سلام اور خراج تحسین پیش کرتا ہے ،شہید کے قومی آزادی کی جہد میں خدمات قومی اثاثہ اور جہد کاروں کے لیے مشعل راہ ہیں۔نوجوان شہید سرمچار عبدالسلام بلوچ جنکی عمر 18 سال تھی،دشمن کی غلامی کے خلاف انہوں بندوق اُٹھایا اورکم عمری میں وطن کی دفاع کرتے جام شہادت نوش کی ،شہید نوجوان مختصر عرصے نو مہینےسے بی ایل ایف سے منسلک تھے مگر شعوری آگاہی و انقلابی عمل میں انکے قدم بھی پیچھے نہ ہٹے ۔عبدالسلام جان کو سرخ سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ قومی آزادی کے جزبے سے سرشار بلوچ سرمچار وطن کی دفاع میں آج اپنی جانوں کا نذرانہ قوم کی بہتر بقا کے لیے قربان کر رہے ہیں،بلوچ قوم کو دشمن فورسز سے دور رہنے کے ساتھ اپنی صفوں میں موجود ان ریاستی دلالوں اورمعاون کاروں سے بھی دور رہنے کی اپیل کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز