ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںبلوچستان کو بدترین دہشتگردی اور کالونائیزیشن کا سامنا ہے حیربیار مری

بلوچستان کو بدترین دہشتگردی اور کالونائیزیشن کا سامنا ہے حیربیار مری

لندن ( ھمگام نیوز) فری بلوچستان مومنٹ کی طرف سے لندن کے مقام ٹریفلگراسکوائر پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔جس میں لندن میں مقیم بلوچ عوام نے شرکت کی ۔ مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور بلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر پاکستانی ایٹمی دھماکوں ، فوجی جاریت اور چین کے خلاف نعرے درج تھے۔ بلوچ آزادی پسند رہنما حیربیار مری نے خطاب کرتے ہو ے کہا کہ آج ہم سب یہاں پر پاکستان کی طرف سے 1998 کو بلوچستان میں کیے گئے ایٹمی دھماکوں کے خلاف احتجاج کررے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل تک پاکستان کے پاس ٹیکٹیکل ایٹمی ہتھیار نہیں تھے مگر آج پاکستان اس طرح کے ہتھیار بناچکا ہے کہ جس کو پاکستان فوج کا ایک یونٹ استعمال کرسکتاہے ایسے ہتھیار نہ صرف بلوچستان بلکہ تمام دنیا کے لیے خطرے کا باعث بن رہے ہیں۔ حیربیار مری نے بلوچ کش پروجیکٹ سی پیک اور چین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دنیا سترہویں،اٹھارہویں اور انیسہویں صدی میں کالونازیشن کے حوالے سے بات کرتی تھی لیکن آج اکیسویں صدی میں بلوچستان کو بدترین دہشتگردی اور کالونائیزیشن کا سامنا ہے ۔ ون بیلٹ ون روڈ کے نام پر چین کی کالونائیزیشن کو سپورٹ کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے سربراہ بھی چین میں موجود تھے ۔ کل تک ایک قوم کو دوسری قوم کی طرف سے غلام بنایا جاتا تھا لیکن آج بلوچستان کو ایک قابض کا سامنا نہیں ہے بلکہ سینکڑوں اقوام قابض کی صورت میں بلوچستان کے خلاف سرگرم ہیں جن میں چین، پاکستان اور ایران سمیت دوسرے وہ ممالک شامل ہیں جو چین راہداری میں حصہ داری لینا چاہتے ہیں۔آخر میں حیربیار مری نے کہا کہ بلوچ قوم خطے میں امن چاہتی ہے ، ہم نہیں چاہتے کہ چین کی توسیع پسندانہ فطرت کی وجہ سے دنیا ایک اور جنگِ عظیم کا شکار ہو اسی لیے شعوریافتہ لوگوں کو بلوچستان پر جبری قبضہ اور چین کے کردار پر آواز اٹھانی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز