Homeخبریںشہید ایوب سربازی کے حوالے سے میڈیا رپورٹس حقائق کے برعکس ہیں۔...

شہید ایوب سربازی کے حوالے سے میڈیا رپورٹس حقائق کے برعکس ہیں۔ اہلخانہ شہید ایوب سربازی

کراچی: (ہنگام نیوز) گذشتہ دنوں کراچی میں شہید کئیے گئے جنداللہ کہ بانی رہنما شہید ایوب سربازی کے حوالے میڈیا میں شائع ہونے والی بعض اطلاعات کی اہلخانہ سختی سے تردید کرتی ہے۔

اس حوالے سے اہلخانہ نے مزید کہا کہ شہید ایوب سربازی ایک بلوچ دوست رہنما تھے جو اپنی تمام عمر بلوچ قوم و وطن کی آجوئی کے لئے کوشاں رہے، یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے بلکہ ماضی کے اخباری بیانات و انٹریوز میں شہید ایوب سربازی اس بات کا برملا اظہار کرچکے ہیں کہ وہ بلوچ قومی آزادی کے خاطر دشمنوں کے خلاف جد و جہد کررہے اور بلوچ وطن کے علاوہ انکا کوئی اور ایجنڈا نہیں، انہوں نے اپنے ایک بیان میں بہت سارے علاقائی لوگوں سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا جو انکی تنظیم کے نام کو غلط استعمال کررہے تھے۔

یاد رہے کہ حاجی ایوب سربازی کو کراچی کے قدیم بلوچ اکثریتی علاقے ملیر میں سائیکل سواروں نے سر پر گولی مار کر شہید کردیاتھا۔

اہلخانہ کی طرف سے اس بات کی بھی تردید کی گئی کہ شہید ایوب سربازی کا القاعدہ یا کسی اور گروہ سے کوئی تعلق تھا، انہوں نے کہا کہ شہید ایوب سربازی کو جنداللہ سے تعلقات رکھنے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات میں سنہ دوہزار تین کو گرفتار کیا گیا اور نو مہنیے پابند سلاسل رہنے کے بعد اسکو دبئی بدر کیا گیا، انہوں نے اپنی عیش عشرت کی زندگی تیاگ کر بلوچ جہد آجوئی کی راہ اپنا لی انہیں متعدد بار یورپ چلے جانے اور وہاں آباد رہنے کی پیشکش کی گئی مگر انہوں اپنے وطن اور لوگوں کے درمیان رہ کر ایرانی جبر و قبضہ گیریت کے خلاف جد و جہد کرنے کو ترجیح دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید ایوب سربازی کے شہادت کے بعد بعض نام نہاد سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں شہید ایوب سربازی کا تعلق القاعدہ کے رہنما خالد شیخ سے جوڑنے کی کوشش کی گئی جو سراسر بے بنیاد و حقائق کے برعکس ہیں۔

Exit mobile version