Homeخبریںشیراز کی عادل آباد جیل میں دو بلوچ قیدیوں کو پھانسی...

شیراز کی عادل آباد جیل میں دو بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔

شیراز (ہمگام نیوز) اطلاع کے آج 15 ستمبر کی صبح کو شیراز کی عادل آباد جیل میں دو بلوچ قیدیوں کی سزائے موت پر عملدرآمد کرتے ہوئے انہیں پھانسی دے دی گئی ۔ جو کہ منشیات سے متعلق الزامات کی وجہ سے قیدی تھے ۔

 ان دو بلوچ قیدیوں کی شناخت 33 سالہ ساسان بن بزرگزادہ ولد جمعہ ساکن پہرہ اور 30 سالہ سعید خواجہ حیدری ولد شیخ علی ساکن کہنوج کے ناموں سے ہوئی ۔

 ذرائع کے مطابق ساسان کو 2018 میں شیراز میں منشیات سے متعلق الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی، جبکہ سعید کو 2019 میں شیراز کے پیربنون میں منشیات سے متعلق الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

 ساسان کے الزامات کے بارے میں ذرائع نے مزید کہا: “ساسان بے قصور ہے اور اس کے ہاتھ یا اس کی گاڑی سے کوئی منشیات نہیں ملا ہے۔ اس نے عدالت میں کئی بار اپنے الزامات کی تردید کی، لیکن جج نے اس کے دفاع کی پرواہ کیے بغیر اسے موت کی سزا سنائی۔”

 واضح رہے کہ دونوں قیدیوں کے اہل خانہ آخری ملاقات کے لیے شیراز گئے تھے ۔

Exit mobile version