Homeخبریںزاہدان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے گیارہ سالہ بلوچ بچہ...

زاہدان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے گیارہ سالہ بلوچ بچہ جاں بحق

زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق گزشتہ شام کو زاہدان میں مکی مسجد سے گھر جاتے ہوئے ایک بچے کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔

 اس بچے کی شناخت 11 سالہ علی اکبر کمبرزہی ولد محمود ہے جو کہ زاہدان کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔

 ذرائع کے مطابق گزشتہ روز شام کے وقت تقریباً 17:00 بجے علی اکبر مکی مسجد کے انتظامات سے فارغ ہو کر گھر واپس جا رہے تھے کہ زاہدان کے دانشجو اسٹریٹ پر مسلح افراد نے انہیں شاٹ گنوں سے نشانہ بنایا، جس سے وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

 واضح رہے کہ یہ بچہ مرحوم خداداد کمبرزہی کا پوتا ہے، جو مکی جامع مسجد کے پرانے ارکان میں سے ایک ہیں ۔

Exit mobile version