Homeخبریںطوفان بائپر جوائے کا فاصلہ 700 کلومیٹررہ گیا ،15 جون کی شام...

طوفان بائپر جوائے کا فاصلہ 700 کلومیٹررہ گیا ،15 جون کی شام بلوچستان اور سندھ کے ساحل سے ٹکرا سکتا ہے ، الرٹ جاری

کراچی (ہمگام نیوز) بحیرہ عرب میں موجود طوفان بائپر جوائے کراچی سے 700کلومیٹر دور ہے جس کے پیشِ نظر کراچی پورٹ پر الرٹ جاری کردیا گیا ،طوفان پندرہ جون کی شام پاکستان کے ساحل تک پہنچ سکتا ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے ساحل پر دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے باعث لہریں 8سے 10فٹ بلند ہوسکتی ہیں، ماہی گیر کھلے سمندر میں نہ جائیں۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق طوفان بائپر جوائے کراچی کے جنوب سے 700 کلومیٹر دور ہے، جب کہ ٹھٹھہ کے جنوب سے 750 کلومیٹر دورہے، طوفان اورماڑہ کے جنوب مشرق سے 860 کلومیٹرکے فاصلے پرہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں 13 جون سے تیز ہوائیں چلنے اور موسلادھار بارش کا امکان ہے، اس دوران ہوائیں 60 سے 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔

Exit mobile version