Homeخبریںماجد ولد بیتو کے قاتل وہاب ولد واحد کی گرفتاری پر رحیم...

ماجد ولد بیتو کے قاتل وہاب ولد واحد کی گرفتاری پر رحیم نامی پولیس اہلکار کا لواحقین کو دھمکی

آواران (ہمگام نیوز) حالیہ مہینے آواران پیراندر زومدان گڑوپ زیارت کے قریب ماجد ولد بیتو نامی نوجْوان کو آواران لباچ کے رہائشی وہاب ولد عبدالواحد نامی شخص نے دھوکہ دہی کے زریعے لے جاکر قتل کردیا گیا تھا۔

واضح رہے مقتول کے قاتلوں کی گرفتاری پر اہلیان آواران اور سول سوسائٹی آواران نے آواران ہار بازار میں ایک احتجاجی ریلی نکالی تھی جن میں آواران انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی تھی تاہم اس کے بعد انتظامیہ نے دباؤ میں آکر نوجْوان ماجد کے قاتل وہاب کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اب ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آواران جہل لباچ کے رہائشی رحیم نامی پولیس اہلکار خود کو پاکستانی آئی ایس آئی کے ایجنٹ ظاہر کرکے مقتول کے بھائی کو کیس خارج کرنے اور معاملے کو رفعہ دفعہ کرنے کی دھمکی دے رہا ہے کہ اگر انہوں نے قاتل کے خلاف ایف آئی آر واپس نہیں لی اور کیس کو خارج نہیں کروایا تو انہیں اٹھا کر لاپتہ کیا جائے گا۔

واضح رہے آواران میں ایسے واردات ہوتے رہتے ہیں لیکن اکثر ان واردات میں ملوث لوگ خود کو پاکستانی خفیہ اداروں سے منسوب کرکے لوگوں کو خاموش کراتے ہیں۔

Exit mobile version