پنج‌شنبه, می 2, 2024
Homeانٹرنشنلقابض ایران پاکستان گیس پائپ لائن کو عملی شکل دینے کے لیے...

قابض ایران پاکستان گیس پائپ لائن کو عملی شکل دینے کے لیے قابض ایران کا صدر 22اپریل کو پاکستان کا دورہ کررہا ہے۔

تہران( ہمگام نیوز) ایران کے صدر ڈاکٹر محمد ابراہیم رئیسی 22 اپریل کو اعلی اخیتاراتی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی صدر کے دو روزہ دورے کے حوالے سے انتظامات کے لیے ان کی سکیورٹی ٹیم اسلام آباد پہنچ چکی ہے اور متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کر رہی ہے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان میں طے پانے والے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کو پہلے ہی حتمی شکل دی جا چکی ہے۔ ایرانی صدر اپنے پاکستانی ہم منصب آصف علی زرداری کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی تجارتی تعاون کے مختلف سمجھوتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر کے دورے میں پاک ایران گیس پائپ لائن اور ممکنہ آزاد تجارتی سمجھوتہ بھی اہم ترین نکات کے طور پر شامل ہیں۔

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کا صدارت سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہو گا جبکہ شہباز شریف حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد ایرانی صدر پاکستان کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ مملکت ہیں۔

یاد رہے کہ پاک ایران کشیدگی اور ایران اسرائیل تنازع کے بعد ایرانی صدر کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز