زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق اتوار، 13 ستمبر 2026 کی صبح زاہدان جیل میں ایک اور بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا۔ مذکورہ قیدی کو اس سے قبل منشیات سے متعلق الزامات کے تحت گرفتار کرکے سزائے موت سنائی گئی تھی۔

ذرائع نے قیدی کی شناخت 34 سالہ اصغر پیش‌آہنگ ولد داداللہ کے نام سے کی ہے۔ جو کہ وہ شادی شدہ اور تین بچوں کے والد تھے۔ وہ زرآباد ضلع کے گاؤں درانگو کے رہائشی تھے۔

 ذرائع کے مطابق، اصغر پیش‌آہنگ کو 2022 میں کنارک کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا اور بعد ازاں عدالت نے انہیں سزائے موت سنائی۔ ذرائع کے مطابق 13 ستمبر 2026 کی صبح ان کی سزائے موت پر عمل درآمد کرتے ہوئے انہیں پھانسی دے دی گئی۔

واضح رہے کہ آج صبح مزید دو بلوچ قیدیوں، یوسف آبیل اور محمد موسیٰ زہی، کو بھی بالترتیب جیرفت اور ایرانشہر کی جیلوں میں پھانسی دی گ

ئی ہے۔