اسلام آباد(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق قابض پاکستان نے چین سے 1. 3 ارب ڈالر کی ری فنانسنگ جلد مکمل کرنے کی باضابطہ درخواست کر دی۔
ذرائع کے مطابق قابض پاکستانی حکام کی چینی حکام سے ری فنانسنگ پراسس جلد مکمل کرنے کیلئے بات چیت جاری ہے، قواعد و ضوابط اور شرائط جلد فائنل ہونے پر رقم رواں ماہ کے دوران ہی قابض پاکستان کو موصول ہو جائے گی ۔
قابض پاکستان نے گزشتہ ماہ جولائی میں 2. 2 ارب ڈالر ادائیگیاں کیں جس میں 1. 3 ارب ڈالر چینی کمرشل قرض بھی واپس کیا گیا تھا۔















