Homeخبریںقبائلی سردار شاہ زمان خان علیزئی بیٹے سمیت اغوا

قبائلی سردار شاہ زمان خان علیزئی بیٹے سمیت اغوا

مستونگ (ہمگام نیوز) مستونگ کے علاقے غنجہ ڈوری میں مسلح افراد نے ناکہ بندی کے دوران قبائلی سردار شاہ زمان خان علیزئی کو بیٹے سمیت ویگو گاڑی کے ہمراہ اغواء کرلیا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے ناکہ بندی کے دوران گاڑی روک کر قبائلی سردار اور ان کے بیٹے کو اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں تشویش پائی جا رہی ہے، جبکہ مغویوں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز