Homeخبریںلاپتہ افراد بازیابی کیس، سندھ ہائی کورٹ کا وفاق اور صوبائی حکومت...

لاپتہ افراد بازیابی کیس، سندھ ہائی کورٹ کا وفاق اور صوبائی حکومت کو نوٹس

کراچی ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس میں وفاق اور صوبائی حکومت کونوٹس جاری کردیئے ۔

سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی ،عدالت نے صوبائی اوروفاقی حکومتوں کونوٹس جاری کردئیے ۔ 

عدالت نے چیف سیکرٹری،سیکریٹری داخلہ سندھ ،آئی جی سندھ، ایڈووکیٹ جنرل ،ڈپٹی اٹارنی جنرل کوبھی نوٹس جاری کردئیے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں۔

Exit mobile version