Homeخبریںلیاری: دستی بم حملہ،خاتوں جاں بحق، 8 افراد زخمی

لیاری: دستی بم حملہ،خاتوں جاں بحق، 8 افراد زخمی

کراچی (ہمگام نیوز) لیاری کے علاقے بہادر کالونی میں واقع اے روڈ پر ایک دھماکے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور آٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی پولیس کے مطابق نامعلوم افراد گلی نمبر 1 میں دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ جس سے زوردار دھماکہ ہوا۔

پولیس کے بقول دھماکے سے زخمیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Exit mobile version