Homeخبریںہیرمند میں ایک شخص قتل،بارڈر فورسز کی فائرنگ سے ایک زخمی

ہیرمند میں ایک شخص قتل،بارڈر فورسز کی فائرنگ سے ایک زخمی

زاہدان (ہمگام نیوز) 12 اکتوبر بروز جمعرات شام کو مسلح ڈاکوؤں نے ہیرمند کے گاؤں غلام علی کے قریب سرحدی علاقے کے قریب ایک بلوچ شہری فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

 اس بلوچ شہری کی شناخت 22 سالہ عارف ازبکزہی ولد خدا نظر کے نام سے ہوئی ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ غلام علی گاؤں سے ایک کلومیٹر دور ایران افغانستان سرحدی دیوار کے ساتھ پیش آیا، ڈاکوؤں نے عارف کی مزاحمت کا سامنا کیا تو انہوں نے اسے ٹانگوں اور سر پر سیدھی گولی مار کر قتل کر دیا اور اس کے ساتھ جو سامان تھا اسے چوری کرکے فرار ہوگئے۔

علاوہ ازیں اسی دن 12 اکتوبر کو ہیرمند( دوست محمد )شہر میں قابض ایرانی بارڈر فورسز کی براہ راست فائرنگ سے ایک بلوچ نوجوان زخمی ہوگیا۔ اس بلوچ شہری کی شناخت 16 سالہ آرمین زرین دست ریگی ولد یار محمد ہے جو کہ ہیرمند کا رہائشی ہے ۔

Exit mobile version