Home خبریں مستونگ، مسلح افراد کی فائرنگ سے نہم جماعت کا طالبعلم قتل۔

مستونگ، مسلح افراد کی فائرنگ سے نہم جماعت کا طالبعلم قتل۔

0

مستونگ (ہمگام نیوز ) یو این اے کی رپورٹ کے مطابق اسکول سے چھٹی کرکے گھر جانے والا طالب علم قتل، ببری کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے طالب علم جاں بحق، قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی، لیویز انتظامیہ نے مقدمہ درج کرکے تحقیات شروع کردی۔ مستونگ کے نواحی علاقہ ببری کے رہائشی نوجوان نویں کلاس کے طالبعلم زوہیب جان ابابکی درینگڑھ ہائی اسکول سے چھٹی کرکے اپنی موٹر سائیکل پر گھر جاتے ہوئے مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کرکے فرار ہوگئے۔

لاش کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد میت ورثا کے حوالے کردی گئی۔ قتل کے محرکات سامنے نہیں آسکے۔ مزید تحقیقات لیویز فورس کررہی ہیں۔

Exit mobile version