مستونگ / گوادر( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ کانک مستونگ کے مدرسہ میں زیر تعلیم طالب علم
محمدحذیفہ ولد مولوی عبداناصر رئیسانی اور
مقبول احمد ولد حاجی فتح محمد، گرگناڑی
رواں مہینے مورخہ 3 اگست 2026 بوقت تقریباً دوپہر 1:00 بجے مستونگ کے مدرسہ سے ایک ساتھ نکلے تھے، لیکن تاحال اپنے گھر واپس نہیں پہنچے اور پر اسرار لاپتہ ہوگئے ۔
اہلخانہ نے اپیل کی ہے کہ اگر کسی بھی شخص نے انہیں کہیں دیکھا ہو یا ان کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات رکھتا ہ تو براہِ کرم فوراً اہلخانہ کو اطلاع کریں ۔
دریں اثناء تربت کے رہائشی محمود حاجی یعقوب گزشتہ روز کنٹانی گوادر سے واپسی کے دوران تربت ایئرپورٹ چوک کے قریب لاپتہ ہو گئے ۔
اہلِ خانہ کے مطابق ان کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ناپتا شخص کے اہلِ خانہ نے ضلع انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی نے محمود حاجی یعقوب کو دیکھا ہو یا ان کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو فوری طور پر اہلِخانہ سے رابطہ کریں تاکہ ان کی جلد از جلد بازیابی ممکن بنائی جا سکے۔


