Homeخبریںمستونگ میں ریاستی امن جرگہ، مفاد پرستوں کی بلوچ حقوق پر سودے...

مستونگ میں ریاستی امن جرگہ، مفاد پرستوں کی بلوچ حقوق پر سودے بازی

مستونگ (ہمگام نیوز) نام نہاد انتظامیہ کے زیر اہتمام بدھ کے روز مستونگ میں ایک نام نہاد امن جرگہ منعقد کیا گیا، جس میں قابض پاکستانی ریاست کے مفاد پرست اور زہنی غلاموں نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق، جرگے میں کوئی حقیقی قبائلی عمائدین شامل نہیں تھے بلکہ تمام شرکاء نام نہاد شخصیات تھیں جو ریاستی مفادات کی تکمیل کے لیے قابض حکومت کے ایما پر بلائے گئے کولابوریٹر تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جرگے صرف پاکستانی ریاست اور پنجابی مفادات کو فروغ دینے کے لیے منعقد کیے جا تے ہیں۔ بلوچ عوام کے مسائل کو حل کرنے کے بجائے، ان نام نہاد رہنماؤں کا مقصد اپنے ذاتی مفادات کو محفوظ رکھنا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جرگے میں شریک افراد دراصل ریاستی کٹھ پتلیاں ہیں، جو بلوچ عوام کی حقیقی نمائندگی سے کوسوں دور ہیں۔

ذرائع کے مطابق، بلوچ عوام اور قوم پرست حلقوں کی جانب سے ایسے نام نہاد جرگے اور ان سے جڑے مفاد پرست عناصر کو مکمل طور پر مسترد کر دیا گیا ہے، ان کی نظر میں ایسے نام نہاد جرگے ریاستی قبضے کو مزید مستحکم کرنے کی ناکام کوش شمار کیئے جاتے ہیں۔

زرائع کے مطابق بلوچ عوام کے حقوق اور خودمختاری کی تحریک کو دبانے کے لیے یہ حربے استعمال کیے جا رہے ہیں، لیکن، بلوچ قوم ایسی سازشوں سے بخوبی واقف ہے اور انہیں کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

بلوچ قوم پرستوں نے روز اول سے واضح کیا ہے کہ اس طرح کے جرگے اور ریاستی سازشیں بلوچ عوام کی جدوجہد کو نہیں روک سکتیں، اور بلوچ قوم اپنی آزادی اور حقوق کی جنگ جاری رکھے گی۔

Exit mobile version