Homeخبریںقابض پاکستانی فورسز کے مومند ضلعی ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملے

قابض پاکستانی فورسز کے مومند ضلعی ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملے

مومند (ہمگام نیوز) خیبر پختونخوا کے مومند ضلعی ہیڈکوارٹرز غلنئی میں کم از کم دو زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جو مبینہ طور پر خودکش حملے تھے ۔ اطلاعات کے مطابق، مزکورہ حملے پاکستانی قابض فورسز کے اہم مراکز پر کیئے گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، متعدد خودکش بمباروں نے قابض پاکستانی فورسز کے ضلعی ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا۔ حملے کے بعد عمارت سے کالے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے، جس کے بعد شدید فائرنگ ہوئی۔ ایک سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ “کم از کم دو خودکش بمباروں کو روکا گیا، جنہوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔”

مومند ضلعی علاقے میں جماعت الاحرار، جو پاکستانی قابض فورسز کے خلاف مزاحمت میں شامل تحریک طالبان پاکستان کا حصہ ہے، کی سرگرمیوں میں حالیہ اضافہ ہوا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ حملہ قابض فورسز کے خلاف اس مزاحمتی گروپ کی کارروائی ہے۔

Exit mobile version