Homeخبریںاوتھل، آٹھ سالہ بچی سے زیادتی، ایک گھنٹے کے اندر ملزم گر...

اوتھل، آٹھ سالہ بچی سے زیادتی، ایک گھنٹے کے اندر ملزم گر فتار

اوتھل(ہمگام نیوز) اوتھل کے نواحی علاقے میں نوجوان کی آٹھ سالہ بچی سے زیادتی،پولیس کی بروقت کاروائی پر ایک گھنٹے کے اندر ملزم کو گر فتار کر لیا گیا۔پولیس اور ہسپتال زرائع کے مطابق اوتھل سے تقریباً 25 کلومیٹر دور دبئی مسجد ونگوئی کے نواح میں ایک نوجوان نے رات کو گھرگھس کر 8 سالہ معصوم بچی (س) کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔اہلخانہ نے فوری پولیس کو اطلاع دی۔جس پر ایس ایس پی لسبیلہ محمد ایوب اچکزئی کی ہدایت پر ایس ایچ اواوتھل یار محمد کمانڈو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ونگوئی کے نواح میں گاؤں میں چھاپہ مار کر ملزم راشد علی ولد امید علی سکنہ دبئی مسجد ونگوء اوتھل کو ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کرکے دفعہ 376 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔SHO یارمحمد کمانڈو نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمارا علاقے پرامن ہے ایسے واقعات کے مرتکب افراد کو ہر گز معاف نہیں کیا جائے گا۔اور انہیں قرار واقعی سزا دلاکر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔اور عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔

Exit mobile version