Homeخبریںممبئی:فلم 'زیرو'میں انوشکا شرماکی اداکاری بہت پسند آئی:کرکٹرویرات کوہلی

ممبئی:فلم ‘زیرو’میں انوشکا شرماکی اداکاری بہت پسند آئی:کرکٹرویرات کوہلی

ممبئی (ہمگام نیوز ڈیسک) انڈین اسپورٹس مین کرکٹرویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما کا فلم ’زیرو‘ میں کام کوسراہتے ہوئے تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اورشاہ رخ خان ریلیز ہونے اپنی نئی فلم ’زیرو‘ میں مرکزی کردار میں نظرآئے۔ فلم کا تاحال مداحوں کی جانب سے ملا جلا رد عمل سامنے آرہا ہے، کسی کو فلم بہت پسند آئی جب کہ بہت سے مداحوں اورفلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے پرستاروں نے تنقید کے تیر بھی چلائے۔ فلم دیکھ کرانڈین ٹیم کے آل راؤنڈرویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما کی فلم میں اداکاری کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے اورکہا کہ فلم ’زیرو‘ دیکھ کرخوب محظوظ ہوا، فلم میں سب ہی کرداروں نے خوب کام کیا اورخاص طور پر انوشکا شرما نے بھی فلم میں بہترین کام کیا کیونکہ انوشکا کا کردار بہت مشکل تھا۔

Exit mobile version