Homeخبریںمکران کوسٹل ہائی وے پر زائرین کی بس حادثے کا شکار، 11...

مکران کوسٹل ہائی وے پر زائرین کی بس حادثے کا شکار، 11 افراد جاں بحق، 35 زخمی

گوادر (ہمگام نیوز) مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جب ایران سے آنے والی زائرین کی بس کھائی میں جاگری۔ پولیس کے مطابق، اس حادثے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے ہیں۔

حادثے کا شکار ہونے والی بس ایران سے پنجاب کے علاقوں لاہور اور گجرانوالہ کی جانب جارہی تھی۔ زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس، لیویز، اور دیگر ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں۔ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، اور ریسکیو آپریشن ابھی جاری ہے۔

Exit mobile version